ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیاسی رہنماؤں نے نئی حکومت کا خیر مقدم کیا، کہا حکومت کو چیلینجس کا سامنا ہے - POLITICAL REACTION ON OATH CEREMONY

این سی لیڈرعمر بداللہ نے آج جموں وکشمیر کے نئے وزیر اعلی کے طور پرحلف لیا، سیاسی رہنماؤں نے نئی حکومت کا خیر مقدم کیا-

سیاسی رہنماؤں نے نئی حکومت کا خیر مقدم کیا،کہا حکومت کو چیلینجس کا سامنا ہے
سیاسی رہنماؤں نے نئی حکومت کا خیر مقدم کیا،کہا حکومت کو چیلینجس کا سامنا ہے (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2024, 3:26 PM IST

اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ عمر کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں ایس کے آئی سی سی میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

سیاسی رہنماؤں نے نئی حکومت کا خیر مقدم کیا،کہا حکومت کو چیلینجس کا سامنا ہے (ETV BHARAT)

عمر عبداللہ کے ساتھ سریندر چودھری نے جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا جبکہ سکینہ ایتو، ستیش شرما، جاوید ڈار اور جاوید رانا نے بھی کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمر نے سریندر چودھری کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر شامل کرکے جموں خطے پر توجہ مرکوز کی ہے،جاوید رانا اور ستیش شرما بھی جموں صوبہ سے ہیں ، جبکہ کشمیر سے دو وزیر سکینہ ایتو اور جاوید ڈار شامل ہیں۔

انڈیا الائنس کی اعلیٰ قیادت نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی جس میں کانگریس کے رہنما اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی، اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی شامل تھیں۔ این سی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی دعوت پر حلف برداری کی تقریب میں انڈیا الائنس کے کئی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں این سی ایک واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری جس نے اپنے بل بوتے پر 42 سیٹیں جیتیں۔ وہیں کانگریس اور و دیگر کی حمایت سے سیٹوں کی کل تعداد 53 ہو گئی۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے طویل وقت کے بعد حکومت سازی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور عمر عبداللہ کو بحیثیت وزیر اعلی حلف لینے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی پاور ٹیم میں شامل کابینہ وزراء کی تفصیلات

اننت ناگ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے این سی کے رہنما انیس الاسلام نے عمر عبداللہ کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ لوگ مبارکبادی کے مستحق ہیں جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو ایک مضبوط مینڈیٹ دیا،انیس نے کہا کہ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت میں یہ حکومت جموں و کشمیر ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کی کاربند ہے،جس میں جموں کشمیر یُو ٹی کو ریاست کا درجہ دلانا ترجیحات میں شامل ہوگا ،انیس نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے منشور کے عین مطابق کام کرے گی اور لوگوں سے کئے گئے وعدوں پر کھرے اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.