ETV Bharat / business

مرکز کے ملازمین کو دیوالی کا تحفہ، ڈی اے میں 3 فیصد اضافہ، کابینہ کا فیصلہ - DA HIKE

نریندر مودی کابینہ نے مرکز کے ملازمین کے لیے ڈی اے میں 3 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

ڈی اے میں 3 فیصد اضافہ
ڈی اے میں 3 فیصد اضافہ (Getty Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2024, 3:45 PM IST

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے بدھ کو دیوالی سے پہلے مرکز کے ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں 3 فیصد اضافے کو منظوری دے دی۔ اس اضافے کے ساتھ اب مہنگائی الاؤنس بڑھ کر 53 فیصد ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی سے ایک کروڑ سے زیادہ مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو بقایا رقم ملنے کا بھی امکان ہے۔

مہنگائی الاؤنس کیا ہے؟

مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا ایک فیصد ہے جو ان کے رہنے کے اخراجات پر افراط زر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس الاؤنس پر عام طور پر ہر چھ ماہ بعد نظر ثانی کی جاتی ہے۔ ڈی اے کا تعین آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس (AICPI) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو ریٹیل قیمت کے اتار چڑھاو پر نظر رکھتا ہے۔ اور اسے سال میں دو بار اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ڈی اے میں اضافہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کا باعث بنتا ہے، جس سے کچھ راحت ملتی ہے۔

مرکز عام طور پر سال میں دو بار، جنوری اور جولائی میں ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی الاؤنس (DA) اور مہنگائی ریلیف میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کا اعلان عام طور پر مارچ اور اکتوبر کے شروعات میں کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.