ETV Bharat / state

بس یونین کا گرین زون میں بس چلانے سے انکار

ریاستی حکومت کے گرین زون میں 20 مسافروں کے ساتھ بس چلانے کے حکم کے باوجود بس یونین اور منی بس کوآرڈینیشن کمیٹی نے بسیں سڑکوں پر اتارنے سے انکار کردیا

بس یونین کا گرین زون میں بس چلانے سے انکار
بس یونین کا گرین زون میں بس چلانے سے انکار
author img

By

Published : May 5, 2020, 4:07 PM IST

مغربی بنگال بس یونین نے کہا ہے کہ 20مسافروں کو لے کر چلنے سے بس کے اخراجات نہیں نکلیں گے۔

بس یونین کا گرین زون میں بس چلانے سے انکار
بس یونین کا گرین زون میں بس چلانے سے انکار

منی بس کوآرڈینیشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری راہل چٹرجی نے کہا کہ 20مسافروں کو لے جانے سے بھی ایندھن کے اخراجات بھی برآمد نہیں ہوں گے ۔ لہذا یہ غلط فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ بسیں کسی بھی گرین زون میں نہیں چلیں گی۔ ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ اسٹیٹ بسیں چلائیں اور بسوں کے مالک کو روزانہ کرایہ ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو کو آگاہ کردیا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال میں بسیں نہیں چلا سکتے ہیں۔ اس سے نقصان ہو گا۔ بس مالکان اس بحران کے وقت اتنا بڑا نقصان برداشت نہیں کرپائیں گے ۔

دوسری طرف چیف سکریٹری نے کہاکہ گرین زون میں ضلع کے اندر بسیں چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

حکومت کے قانون کے مطابق ایک بس میں 20سے زاید مسافر وں کو سوار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.