ETV Bharat / state

پانچ ماہ بعد علی پور چڑیا خانہ عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا

کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد تقریباً پانچ ماہ بعد علی پور چڑیا خانہ عام لوگوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

alipore zoo reopen after five months
پانچ ماہ بعد علی پور چڑیا خانہ عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 5:40 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے بعد ریاستی حکومت کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے درمیان عام لوگوں کو راحت دینے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی برتنے کے سبب عام زندگی دوبارہ پٹری پر تیزی سے لوٹنے لگی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد ریاست میں حالات میں تیزی سے بہتری کے بعد انتظامیہ نے تقریباً پانچ ماہ بعد علی پور چڑیا خانہ عام لوگوں کے لئے دوبارہ کھول دیا۔

علی پور چڑیا خانہ کے ڈائریکٹر اسیش سامنتو نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی چڑیا خانہ کھولنے کا یہ بالکل درست وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا خانہ کھولنے سے پہلے تمام جگہوں پر سینٹائزایشن کرایا گیا ہے۔ تمام جانوروں کے پنجڑوں سے لے کر عوامی مقامات کو پوری طرح سے سینٹائزایشن کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی عام لوگوں کو چڑیا خانہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: تعلیمی سرگرمیاں اور لوکل ٹرین خدمات کی معطلی میں 30 ستمبر تک توسیع

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بیماری کے تیزی سے پھیلنے کے سبب انتظامیہ نے چڑیا خانہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.