ETV Bharat / state

'جمہوری روایات وا قدار کی حفاظت کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر کوشش کرنی چاہیے' - مغربی بنگال نیوز

74ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک جن بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے اس کی حفاظت کیلئے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

mamata banerjee
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 10:57 PM IST

کورونا وائرس کے سایہ میں مغربی بنگال میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ممتا بنرجی کی قیادت میں کلکتہ کے ریڈ روڈ پر پرچم کشائی کی گئی مگر اس مرتبہ پروگرام کو بہت ہی مختصر کیا گیا تھا۔ عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں تھی۔

نصف گھنٹے میں ہی پوری تقریب کو ختم کردیا گیا۔ اس موقع پر چند افسران اور سینئر وزرا موجود تھے۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے تمام بھائی اور بہنوں، یوم آزادی کی مبارک باد اور ہم ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔

ہمیں آزادی کافی جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے اس لئے جن اصولوں اور بنیادوں پر ملک کی تعمیر کی گئی ہے اس کی بہر صورت ہمیں حفاظت کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ممتا بنرجی نے کورونا کے خلاف جد وجہد کررہے ان 25فرنٹ لائن ورکروں کو اعزاز سے نوازا جو کورونا سے متاثر ہوئے اور اس کے بعد صحت یاب پر ڈیوٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس تقریب کے موقع پر ممتا بنرجی کی کمپوز موسیع ”کورونا ایک دن چلا جائے گا۔۔۔۔کورونا کو ہم ایک دن ہرادیں گے“ بیگ گراونڈ میں بج رہا تھا۔

اس موقع پر ماسک پہن کر محفوظ ڈرائیو اور محفوظ زندگی کا نعرہ لکھا ہوا تھا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت نے 5 لاکھ افراد کے درمیان ماسک تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ممتا بنرجی نے شہریوں سے اپیل کی کہ یوم آزادی کے موقع پر تقریب منعقد کرتے وقت حکومت کے رہنماہدایات کی پاسداری ضرور کریں۔

گورنر جگدیپ دھنکر بارک پور میں واقع مہاتما گاندھی گھاٹ جاکر پرچم کشائی کی اور انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات و اقدار کی پاسداری بہر صورت کی جانی چاہیے۔

پرتشدد سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مغربی بنگال میں مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات بہت ہی سادہ انداز میں منایا گیا ہے۔ گزشتہ سالوں میں یہاں بڑے پیمانے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے مگر اس مرتبہ بھیڑ بھاڑ والی تقریبات سے گریز کیا گیا ہے۔ بنگال میں یومیہ 3 ہزار کورونا وائرس کے کیس آنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.