انہوں نے کہاکہ عام بجٹ 2019 میں کوئی دم نہیں ہے ۔ یہ ایک غیرمعیاری بجٹ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ عام بجٹ سے عوام کو کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر اس کی قیمتوں میں دو روپے 50 پیسہ اور دو روپے 30 پیسے کا اضا فہ ہونا طے ہے ۔ مہنگامی میں اضا فہ ہوگا تو یہ بجٹ کیسے عوام دوست بجٹ ہو سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دہنے والوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے ۔عوام کو اس تحفے کو ہرحال میں قبول کرنا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضا فہ ہوتا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔عام بجٹ کس طرح سے عوام دوست بجٹ ہے۔
عام بجٹ پر تنقید کر تے ہوئے ممتا بنر جی نے کہاکہ بجٹ پیش کرنے والا ہی تجربہ کار نہیں ہے ۔مجھے یقین تھاکہ ایسا ہی کچھ ہونے والا ہے۔ مجھے ان سے کسی قسم کی امید نہیں تھی۔