ETV Bharat / state

Gas Leak in ECL Factory: ای سی ایل فیکٹری میں زہریلی گیس کی زد میں آکر دو مزدور ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کے تحت بی ٹی روڈ پر واقع ایکٹرو اسٹیل کاسٹنگ (ای سی ایل ) فیکٹری میں زہریلے گیس کی زد میں آ کر دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔ 2 Killed in Gas Leak at Factory Near Kolkata

ای سی ایل فیکٹری میں زہریلی گیس کی زد میں آکر دو مزدور ہلاک

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 12:47 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 1:54 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کے تحت بی ٹی روڈ واقع ایکٹرو اسٹیل کاسٹنگ (ای سی ایل ) فیکٹری میں زہریلی گیس کی زد میں آکر دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹرو اسٹیل کاسٹنگ (ای سی ایل ) فیکٹری میں آٹھ فٹ گہرے ٹینک میں اتر کر کام کرنے کے دوران اچانک گیس اخراج ہونے لگی۔ اس سے فیکٹری میں افراتفری مچ گئی۔ Two Workers Died Due to Poisonous Gas in ECL Factory in North 24 Parganas district

یہ بھی پڑھیں:

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور مزدوروں کو ٹینک سے باہر نکالا، انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو مزدوروں کی موت کی تصدیق کی۔ جب کہ دو مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت رنجیت سنگھ (30) اور سپن دیپ مکھرجی (41) کے طور پر ہوئی ہے۔ بیرکپور پولیس کمشنر اجے ٹھاکر نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ تفتیش میں مصروف پولیس اہلکاروں کو اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 4, 2022, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.