ترنمول کانگریس کے سنیئر رہنما اور رکن پارلیمان سدیپ بندھو پادھیا نے کہاکہ ترنمول کانگریس نے لوک سبھا میں 42 پبلک سیکٹر یونٹ کو مالی تعاون نہ دینے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی ۔
انہوں نے کہاکہ ایئر انڈیا ، بی ایس این ایل ،چترنجن لوکوموٹو ورکس سمیت دوسرے اہم اداروں کو مالی تعاون نہ کرنے کے فیصلے کا بہت برااثر پڑنے والا ہے۔
سدیپ بندھو پادھیا کے مطابق چیئر مین وینکیا نائیڈو کے سامنے یہ کیس اٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے ہماری بات سننے سے صاف انکار کردیا۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سکھندو شیکھر رائے نے کہاکہ مرکزی حکومت کے فیصلے سے پی ایس یو بری طرح سے متاثر ہو ں گے۔ حکومت اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چا ہئے۔
دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہاکہ حکومت کے 42 پو ایس یو کو مالی تعاون نہ دینے کی تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں۔ایئر انڈیا ، بی ایس این ایل ،چترنجن لوکوموٹو ورکس سمیت دوسرے اہم اداروں نے ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیے ہیں۔ ان کے خلاف اس طرح تجویز لانے سے پہلے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر حکومت کے تجویز لانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ۔