ETV Bharat / state

دیوالی سے پہلے دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی، حکومت نے جاری کیا حکم - CRACKERS BAN IN DELHI

دیوالی کے موقعے پر آلودگی کو روکنے کے لیے دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دہلی میں پٹاخوں پر پابندی
دہلی میں پٹاخوں پر پابندی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 3:10 PM IST

نئی دہلی: آلودگی کو روکنے کے لیے قومی دارالحکومت دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا یہ نوٹس دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے جاری کیا ہے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ٹویٹر پر نوٹس پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سردیوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے آج سے یکم جنوری تک پٹاخوں کی پیداوار، ذخیرہ کرنے، فروخت اور استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ دہلی حکومت نے پابندی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے تمام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

پٹاخوں پر مکمل پابندی کے لیے ایل جی کو خط

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دہلی حکومت کی جانب سے 9 ستمبر کو پٹاخوں بنانے، ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم بعد میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے پٹاخوں پر پابندی کے لیے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو خط لکھا ہے۔ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک پٹاخوں پر قانونی طور پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ ایک ماہ کے بعد اب دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ آج یعنی 14 اکتوبر سے یکم جنوری تک دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی ہے۔ پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دہلی پولیس اور دیگر محکمے اس پابندی کے نفاذ کی نگرانی کریں گے۔

دہلی حکومت کی لوگوں سے تعاون کی اپیل

دیوالی پر لوگ اکثر آتش بازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اسی کے پیش نظر پٹاخوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ گذشتہ سال بھی پٹاخوں پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن لوگوں نے بڑے پیمانے پر پٹاخے کا استعمال کیا۔ دہلی میں پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت پر پابندی ہونے کے باوجود ہر سال این سی آر کے شہروں میں پٹاخے اندھا دھند فروخت ہوتے ہیں اور دیوالی کے موقعے پر زبردست آتش بازی کی وجہ سے پوری آب و ہوا آلودہ ہو جاتی ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے کی جانب سے لوگوں سے اس کام میں تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ آلودگی کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں سپریم کورٹ کا حکم نظرانداز، پابندی کے باوجود ہوئی آتش بازی

سپریم کورٹ کا دہلی میں پٹاخوں پر پابندی کے خلاف عرضی پر سماعت سے انکار

پٹاخوں پر عائد پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم: سپریم کورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.