ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گریز میں شبانہ آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر - GUREZ FIRE

سرحدی قصبہ گریز میں شبانہ آتشزدگی کے دوران نصف درجن سے زائد دکانیں مکمل طور خاکستر ہو گئیں۔

گریز شبانہ آتشزدگی دکانیں خاکستر کشمیر
گریز میں شبانہ آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 2:11 PM IST

گریز میں شبانہ آتشزدگی، کئی دکانیں خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران نصف درجن سے زائد دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ آگ کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی قصبہ گریز کے داور بازار میں دوران شب اچانک آگ نمودار ہوئی اور اس خوفناک واقعے میں کئی دکانیں پورہ طرح سے خاکستر ہوگئیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ داور گریز میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی سخت کوششوں کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، تاہم اس دوران آگ کے سبب سات دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آتشزدگی متاثرین نے حکام سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، گریز کے ہی تلیل علاقے میں گجراں نامی گاؤں میں گزشتہ شام آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے کاکاپورہ میں گھاس سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.