سرینگر: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر جی این ایتو نے جمعہ کو کہا کہ تمام اساتذہ 10 فروری 2025 سے اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر دستیاب رہیں۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اساتذہ کو 10 فروری کو ضلع یا زون کی سطح پر کسی بھی دفتر یا اسکول میں باضابطہ طور پر اساتذہ کو حاضر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانا جائے کہ کوئی بھی استاد اسٹیشن سے باہر نہ رہیں۔
جی این ایتو نے مزید کہا کہ ان کی خدمات کسی بھی وقت درکار ہو سکتی ہیں اس لیے انہیں کال پر دستیاب رہنا چاہیے۔ انہیں اسٹیشن سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بیان متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں اساتذہ کی موجودگی سے متعلق تدریسی عملے کے درمیان پائے جانے والے الجھن کے بیج سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل محکمہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے وقت اساتذہ کو حکم دیا تھا کہ وہ 10 فروری 2025 سے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں جب کہ اسکول باضابطہ طور پر یکم مارچ 2025 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں ضلعی اور زونل افسران نے 10 فروری 2025 کو اسکولوں میں شامل ہونے کو کہا تھا جس سے تدریسی عملے میں الجھن پیدا ہو رہی تھی۔ جس کی آج ڈائریکٹر ایجوکیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو اپنے اپنے اسٹیشن پر موجود رہنے کی ضرورت ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں عمرعبدللہ قیادت سرکار نے گزشتہ برس کے آخری مہینے میں اپنے پہلے ہی فیصلے میں جموں وکشمیر میں مارچ سیشن کو تبدیل کر کے دوبارہ سے نومبر ،دسمبر تعلیمی سیشن کو بحال کیا ۔ایسے میں اول تا نویں جماعت کے امتحانات گزشتہ برس کے دسمبر میں لئے گیے ۔البتہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ دسویں تا بارہویں جماعت امتحانات فروری 2025 سے منعقد کرکے مارچ کے آخر تک مکمل کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشن پر دستیاب رہیں، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشیمیر - GN ITOO
جی این ایتو نے مزید کہا کہ ان کی خدمات کسی بھی وقت درکار ہو سکتی ہیں اس لیے انہیں کال پر دستیاب رہنا چاہیے۔
![اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشن پر دستیاب رہیں، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشیمیر اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشن پر دستیاب رہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/31-01-2025/1200-675-23445959-thumbnail-16x9-mmmn.jpg?imwidth=3840)
![ETV Bharat Urdu Team author img](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg)
Published : Jan 31, 2025, 7:51 PM IST