مغربی بنگال میں لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کی خراب کارکردگی کے بعد پارٹی نے 2021میں اسمبلی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کرنے کیلئے مشہور انتخابی حکمت کارپرشانت کشور اور ان کی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہے۔
29جولائی کو ممتا بنرجی نے کشور کے مشورے پر ہی اس ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک ہزار پارٹی لیڈر س دس ہزار گاؤں کا دورہ کریں گے اور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
ترنمول کانگریس رہنمانے کہا کہ اضلاع سے شکایات موصول ہونے کے بعد مقامی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں،متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرکے جلد سے جلد شکایت کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور تمام شکایتوں کو 24گھنٹے میں حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
پارٹی نے کہا کہ کرناٹک اور کیرالہ میں سیلاب میں پھنسے بنگالی شہری بھی اس ہیلپ لائن کے ذریعہ مددد طلب کرتے ہیں تو ہم ان کی مدد کرتے ہیں۔حکومت بنگال متعلقہ ریاست سے رابطہ کرکے ان کو مدد پہنچایا جاتا ہے۔
تاہم ترنمول کانگریس کے اس مہم کی وجہ سے پارٹی رہنماؤں کے ایک بڑے حلقے کے خلاف بڑے پیمانے پر شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہیلپ لائن پر لوگ شکایت کرکے پارٹی لیڈروں کے خلاف شکایت کرتے ہیں کہ وہ رشوت طلب کرتے ہیں،کٹ منی اور سنڈیکٹ سے متعلق بھی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔
ترنمو ل کانگریس کے ایک رہنما نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ان رہنماؤں کے خلاف شکایتیں موصول ہورہی ہیں جنہوں نے 2011میں ترنمول کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ عوامی رابطے مہم کے دوران کٹ منی اور مقامی لیڈروں کے غلط رویے سے متعلق سوالوں کا جواب دینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر اوقات سینئر رہنماؤں کو ان سوالوں کاجواب دینے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان مسائل کو جلد سے جلد حل کریں گے۔
عوامی رابطہ پروگرام کا حصہ بننے والے رہنماؤں میں رابندر ناتھ گھوش، جیوتری پریہ ملک، اروپ رائے، فرہاد حکیم،پارتھو چٹرجی، ششی پانجا، سادھن پانڈے، تپن داس گپتا، نرمل گھوش اورعبدالرزاق ملا شامل ہیں۔
ترنمول کانگریس کے ایک اور رہنماؤں نے کہا کہ جب ہم علاقوں کا ددورہ کرتے ہیں توعوام سوال کرتے ہیں کہ ترنمول کانگریس سے بدعنوان اور تکبر سے لبریز رہنماؤں کو نکالتے کیوں نہیں ہے۔ہم پارٹی قیادت کو اس پورے دورے کی رپورٹ پیش کرتے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال کے عوام ترنمول کانگریس سے فیڈاپ ہوچکے ہیں۔حکومت کے غلط پالیسوں کی وجہ سے سخت ناراضگی ہے۔کٹ منی ترنمول کانگریس کو بھاری پڑنے والا ہے۔عوامی رابطہ مہم ترنمو ل کانگریس کو بھاری پڑنے والا ہے۔اگلے اسمبلی انتخابات میں بنگال کے عوام ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کو تیار ہے۔