ETV Bharat / state

TMC Independent Candidates in Municipal Election: ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو 48 گھنٹوں میں نام واپس لینے کی ہدایت - مغربی بنگال میں آزاد امیدوار

ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی نے آزاد امیدوار TMC Independent Candidates کی حیثیت سے انتخابات لڑنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو 48 گھنٹوں میں نام واپس لینے اور پارٹی کے منظور شدہ امیدواروں کی حمایت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Independent Candidates in Municipal Elections

TMC Independent Candidates in Municipal Election: ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو 48 گھنٹوں میں نام واپس لینے کی ہدایت

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 7:15 PM IST

مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی Trinamool Congress Disciplinary Committee نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے والے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو 48 گھنٹوں میں نام واپس لینے کی ہدایت دے دی ہے۔

ترنمول کانگریس کی ڈسیپلنری کمیٹی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر اپنی ہی پارٹی کے خلاف کوئی امیدوار نہیں بن سکتا ہے۔ انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کے بجائے پرچہ نامزدگی واپس لینا پڑے گا۔ ان کارکنان کو ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم بھی چلانے کو کہا گیا ہے۔ TMC Independent Candidates in West Bengal Municipal Election

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والے ترنمول کانگریس کے کارکنان اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہدایت پر عمل نہیں کریں گے، تو انہیں پارٹی سے برخاست کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔ اس لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے والے پارٹی کارکنان کو ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کرنا پڑے گا۔ TMC Independent Candidates in West Bengal Municipal Election

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز کو پارٹی کی ہنگامی میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض کارکنان کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کے فیصلے کو واپس لینے کو کہا تھا، چونکہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس لیے پارٹی کے ناراض کارکنان کو ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ TMC Independent Candidates in West Bengal Municipal Election

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں ملا ہے، اس سے ناراض ہو کر وہ اپنی پارٹی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: TMC Candidate on Election: 'ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل'

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اس وقت اپنی پارٹی میں اولین سربراہ ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں دیگر عہدوں کو ختم کر دیا ہے۔ TMC Independent Candidates in West Bengal Municipal Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.