ETV Bharat / state

'اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے ترنمول کو کوئی فرق نہیں پڑے گا'

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما فیض احمد خان نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتنے برسوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود اقلیتی طبقے کے لئے کچھ نہیں کیا، انہوں نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو صرف ووٹ بینک کے لئے ہی استعمال کیا ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس
ترنمول یوتھ کانگریس
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 11:09 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست کی سیاست میں تیز آگئی ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما اور وارڈ نمبر 66 کے کاونسلر فیض احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، پارٹی کے تمام اراکین اپنے اپنے علاقوں کے امیدواروں کو جتانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ قصبہ اسمبلی حلقے سنئیر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کو امیدوار بنایا گیا ہے، وہ ایک عوامی رہنما ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس

فیض احمد خان کا کہنا ہے کہ کانگریس، لفٹ فرنٹ اور انڈین سیکولر فرنٹ کے اتحاد سے ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کی صحت پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی رہیں ہیں اور اس مرتبہ عباس صدیقی کو انڈین سیکولر فرنٹ کی مدد سے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لفٹ فرنٹ اور اور کانگریس آئی ایس ایف کی مدد سے بجھتے ہوئے چراغ کو روشن کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتنے برسوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود اقلیتی طبقے کے لئے کچھ نہیں کیا، انہوں نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر ہی استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 294 سیٹوں کے لئے اسمبلی انتخابات اس مرتبہ آٹھ مراحل میں ہوں گے، 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت 294 میں سے 211 سیٹز جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں مرکزی فورسز کے جوانوں کی بوٹ مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.