ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں عسکریت پسندوں نے دو وی ڈی جی کو ہلاک کردیا، جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن جاری - TWO VDG SHOT DEAD IN KISHTWAR

کشتواڑ میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز کو عسکریت پسندوں نے ہلاک قتل کردیا، کشمیر ٹائیگرز نامی عسکری تنظیم نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

کشتواڑ میں عسکریت پسندوں نے دو وی ڈی جی کو ہلاک کردیا، جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع
کشتواڑ میں عسکریت پسندوں نے دو وی ڈی جی کو ہلاک کردیا، جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 10:34 PM IST

Updated : Nov 8, 2024, 11:03 AM IST

کشتواڑ : جموں و کشمیر میں کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں جمعرات کو عسکریت پسندوں کے حملے میں دو ویلیج ڈیفنس گارڈ مارے گئے۔ مہلوک وی ڈی جی کی شناخت اوہلی علاقہ کے رہنے والے نذیر احمد ولد محمد خلیل اور کلدیپ کمار ولد امر چند کے طور پر کی گئی ہے۔ کشمیر ٹائیگرز نامی کالعدم عسکریت پسند تنظیم نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نذیر احمد اور کلدیپ کمار صبح سے لاپتہ ہیں۔

ضلع کے سینئر عہدیداروں نے تصدیق کی کہ عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے مہلوک وی ڈی جی کی تصاویر جاری کرنے سے قبل دونوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقہ میں موجود ہیں اور بڑے پیمانہ پر عسکریت پسندوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ سینئر افسر نے بتایا کہ علاقہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت دیکھی جارہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران علاقہ میں کم از کم دو مواقع پر عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر، ایل او سی اور آئی بی پر اے آئی کیمرے نصب

دریں اثنا بتایا گیا کہ دونوں وی ڈی جی صبح مویشیوں کے ساتھ چترو کے کنٹواڑہ کے جنگلات میں گئے تھے تاہم شام تک وہ واپس نہیں لوٹے۔ گاؤں والوں کے پولیس سے رابطہ کرنے سے قبل عسکریت پسندوں نے دو مہلوک وی ڈی جی کی تصاویر کے ساتھ انہیں ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جموں صوبے میں گزشتہ 9 دنوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے یہ دوسرا حملہ کیا گیا۔ 29 اکتوبر کو فوج کے دستوں نے جموں ضلع کے بٹل علاقے میں ایمبولینس پر حملہ کرنے والے تینوں عسکریت پسندوں کو مار گرایا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں دو ویلیج ڈیفنس گارڈز کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ تشدد کی ایسی کارروائیاں جموں و کشمیر میں دیرپا امن کے حصول میں ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

جے کے کانگریس نے بھی کشتواڑ میں دو ویلیج ڈیفنس گارڈز کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی۔ کانگریس کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ ’اس طرح کے حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

Last Updated : Nov 8, 2024, 11:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.