ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں انکاؤنٹر جاری - ENCOUNTER IN SAGIPORA BARAMULLA

جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔

بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں انکاؤنٹر
بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں انکاؤنٹر (X account @ChinarcorpsIA)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 10:24 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج شام سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے سگی پورہ علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کو انجام دے رہے تھے، اس دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ یہ تصادم شروع ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔

بارہمولہ کے سگی پورہ علاقے میں انکاؤنٹر جاری (ETV Bharat)

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ، "جب تلاشی ٹیم ایک مشتبہ مقام کے قریب پہنچی، تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی اور فائرنگ شروع ہو گئی۔" اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ’فائرنگ کا وقفے وقفے سے تبادلہ جاری ہے‘۔

دریں اثنا، فوج کی چنار کور نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ، "07 نومبر 2024 کو، دہشت گردوں کی موجودگی کی مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، بھارتی فوج اور جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ کے پانی پورہ، سوپور میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ الرٹ فوجیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھی۔ اور جب چیلنج کیا گیا تو دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پوسٹ میں آپریشن جاری رہنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں ہونے والے انکاؤنٹر کے بعد شمالی کشمیر میں یہ تیسرا تصادم ہے، جہاں دو غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.