ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریشم کے کاشتکاروں کے لیے تین روزہ ہنرمندی پروگرام - PROGRAM FOR SERICULTURE FARMERS

انٹیگریٹڈ سیریکلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت گاندربل میں تین روزہ تربیتی پروگرام میں 50 کسانوں نے شرکت کی۔

ریشم کے کاشتکاروں کے لیے تین روزہ ہنرمندی پروگرام
ریشم کے کاشتکاروں کے لیے تین روزہ ہنرمندی پروگرام (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 7:59 PM IST

ریشم کے کاشتکاروں کے لیے تین روزہ ہنرمندی پروگرام (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر) : انٹیگریٹڈ سیریکلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (ISDP) کے تحت صفاپورہ، گاندربل میں ریشم کے کاشتکاروں کے لیے تین روزہ ہنر مندی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد مقامی کسانوں کو ریشم کی پیداوار میں جدید تکنیکوں سے روشناس کروانا اور انہیں ضروری مہارتیں فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ اور اپنے معاش کو بہتر بنا سکیں۔

ضلع کے پہلی پورہ، صفاپورہ میں شہتوت کی نرسری میں منعقدہ اس تقریب میں تقریباً 50 کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس دوران ماہرین نے کاشتکاروں کو سرکاری اسکیموں اور ریشم کی کاشت میں پیش آنے والے مختلف مراحل، جیسے کہ شہتوت کی کاشتکاری، ریشم کے کیڑوں کی افزائش اور بیماریوں کے علاج پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

کاشتکاروں نے بھی اپنی مشکلات اور مسائل افسران کے سامنے پیش کیے، جس پر افسران نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر عنایت فاضلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو ریشم کی زراعت کے ذریعے اپنا روزگار مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام میں کسانوں کو ریشم کی کاشت سے متعلق جدید تکنیکوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر عنایت فاضلی نے مزید کہا کہ یہ تربیتی پروگرام سلک کاگرا - 2 کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس میں کسان شہتوت کی کاشت، ریشم کے کیڑوں کی افزائش، اور بیماریوں کے علاج جیسے موضوعات پر تربیت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریشم کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کوشاں، منوج سنہا

گاندربل میں ملبری نرسری کے قیام کا منصوبہ آج بھی ادھورا -

کشمیر کا تاریخی ریشم خانہ پھر سے بحال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.