مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ میں ترنمول رہنما اور پنچایت صدر کے شوہر کی بندوق کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد ضلع کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔کانگریس،سی پی آئی ایم اور بی جے پی نے حکمراں جماعت کے اس اقدام کو انتخابات سے قبل دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ حالانکہ تنقید کی زد میں آنے کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ علاء الدین نے کھلونا بندوق کہہ کر وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی لیکن اس اپوزیشن جماعتوں کا غصہ کم نہیں ہوا ہے۔ TMC Leader Alauddin Photo With Gun Viral In Maldah,Opposition Reaction
یہ بھی پڑھیں:Mob Attacks Mosque in Gurugram گروگرام میں ہجوم نے مسجد پر حملہ کیا
ذرائع کے مطابق پنچایت پردھان میں رتیکا اختری کے شوہر اور حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما علاؤالدین عرف سینٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر میں رہنما بندوق کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر طوفان کی طرح وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ حکمراں ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات سے قبل دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترنمول کے رہنما کی تصویر عام لوگوں کے لئے کھلا پیغام ہے۔ترنمول نے انتخابات سے پہلے اپوزیشن کو دبانے کے لئے یہ طریقہ اختیار کیا۔
تاہم ملزم ترنمول رہنما نے دعویٰ کیا کہ بندوق اصلی نہیں ہےبلکہ غبارہ پھوڑنے والا کھلونا بندوق ہے۔انہوں نے نہیں بلکہ ان کے دوستوں نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے عوام کی عوامی حمایت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن کے الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہے۔TMC Leader Alauddin Photo With Gun Viral In Maldah,Opposition Reaction