ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے تین ڈاکٹروں کی موت - مغربی بنگال نیوز

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار سست پڑی ہے، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹروں کی موت ہو گئی۔

covid-19
کووڈ۔19
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 4:58 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یکے بعد دیگرے تین ڈاکٹرز کی موت پر ریاستی محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا۔ ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے تین ڈاکٹرز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم کے مطابق کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے یورولوجی شعبہ کے معاون پروفیسر کی موت ہو گئی۔ ان کی عمر 50 برس تھی ڈبلیو بی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ 50 برس کے ڈاکٹر کو دو ہفتوی قبل کورونا مثبت پایا گیا۔ انہیں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صحتیاب ہو کر گھر گئے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے، کیونکہ صحتیابی کے تین مہینوں کے اندر مریض کے دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

ڈاکٹر فورم کے مطابق ہگلی ضلع کے چنشورہ کے رہنے والے میڈیسن ایکسپرٹ ڈاکٹر کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ گزشتہ چار نومبر کو 68 برس کے ڈاکٹر کو مکندپور کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آنندپور کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں 69 برس کے ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 13 نومبر کو ڈاکٹر کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے ڈاکٹر چائلڈ ایکسپرٹ تھے۔ کورونا وائرس کے سبب اب تک مغربی بنگال میں 69 ڈاکٹرز کی موت ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

گورنر جگدیپ دھنکر کا مغربی بنگال پولیس سے جواب طلب

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سوا چار لاکھ سے زائد پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں اب ساڑھے سات ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.