مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر میٹیابرج میں مشہور شیعہ عالم دین مولانا سید حسن مہدی زیدی نے مجلس کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا سید حسن مہدی زیدی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر پوری طرح سیاسی ہے۔ اس دوران الگ الگ طریقے کی سیاست کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ مولانا سید حسن مہدی زیدی نے کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کو مضبوط اتحاد کرکے ایک پلیٹ فارم آجانا چاہیے تاکہ سماج میں ایک مثبت پیغام جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک قیادت کی بات ہے تو ہم نے عام مسلمان کریں گے۔ جب مضبوط اتحاد کے لئے عام لوگ ایک پلیٹ فارم آئیں گے تو قائد کا بھی انتخاب کر لیا جائے گا اور ان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سیرت رسول پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے رسول اللہ جس طرح سے اپنے حسین سلوک سے پوری دنیا کو متاثر کیا اسی طرح موجودہ صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بات کو غلط طریقے سے لینے کے بجائے اس پرغور فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ سماج میں مفاد پرستی تو ہے۔ اگر ہم مفاد پرستی کو ترک کرکے اسلام کے بارے میں سوچیں گے اور سیرت رسول کو اپنائیں گے تو ہم تمام چیلنجز کا آسانی سے سامنا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Zaki Hussain Rizvi on Communal Harmony: 'ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرنا ہی سیکولرازم ہے'