ETV Bharat / state

شھبندو ادھیکاری سمیت 12 اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے؟ - وزیر داخلہ امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں شھبندو ادھیکاری سمیت ترنمول کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ امت شاہ کا دورہ بنگال نہ صرف ترنمول کانگریس بلکہ بنگال کی سیاست کے لیے کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔

shubhendu adhikari including 12 mla will join bjp?
شھبند ادھیکاری سمیت 12 ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے؟
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 9:50 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور میں امت شاہ ملن تقریب کے دوران عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، عوامی جلسے کے دوران امت شاہ کی موجودگی میں شھبندو ادھیکاری سمیت ترنمول کانگریس کے 12 ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

shubhendu adhikari including 12 mla will join bjp?
شھبند ادھیکاری سمیت 12 ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں شھبندو ادھیکاری کے علاوہ بردوان ضلع کے آسنسول سے جتیندر تیواری اور رکن پارلیمان سنیل منڈل کے نام قابل ذکر ہیں۔

ان کے علاوہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے شیل بھدرا دتہ کے علاوہ باراسات سے ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔

جنوبی 24 پرگنہ سے ایک، ندیا ضلع کے کلیانی سے ایک، دونوں مشرقی اور مغربی مدنی پور سے ایک ایک جبکہ پرولیا سے دو رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس کو مشکل ترین چیلبج کا سامنا

ہلدیا سے سی پی ایم کی رکن اسمبلی تاپسی منڈل سمیت دیگر ارکان اسمبلی بی جے پی کا جھنڈا تھامنے کے لیے امت شاہ کے جلسے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

بانکوڑہ ضلع ترنمول کانگریس صدر اور سابق وزیر شاما پرساد مکھرجی اور بلاک صدر دپتی سنگھا چودھری سمیت اعلی رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

وہیں، ترنمول کانگریس کے لیے سب سے بری خبر شمالی 24 پرگنہ ضلع سے آرہی ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو بی جے پی میں شامل کرنے کے لیے آمادہ کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.