کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پر گنہ کے ڈائمنڈ ہاربر لوک سبھا حلقہ کی انتظامی میٹنگ کا اہتمام مقامی رابندر بھون میں کیا گیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے علاوہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ دلیپ منڈل، ضلع مجسٹریٹ سمیت گپتا، ڈائمنڈ ہاربر پولیس ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ دھرتیمان سرکار اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ Shootout TMC MP Abhishek Banerjee Meeting Spot In Diamond Harbour In West Bengal
گولیوں کی آواز سے سب چونک گئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ رابندر بھون کے بالکل قریب کپھاٹ کے ایک گھر میں شادی کی تقریب چل رہی ہے۔ مبینہ طور پر انتظامی اجلاس کے دوران فنکشن ہاؤس سے گولیاں چلائی گئیں۔ گولیوں کی آواز سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ڈائمنڈ ہاربر تھانے کے اہلکار فورا وہاں پہنچ گئے۔ ضلع پولیس نے ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ میں تخریب کاری کا کوئی منصوبہ تھا یا نہیں اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:MNRGES Fund Issue بقیہ فنڈ کے لئے مرکزی حکومت کا پیر پکڑنا پڑے گا کیا؟
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے پر ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ملزم نوجوان کو شادی میں مدعو کیا گیا تھا۔ جب وہ نشے کی حالت میں شادی میں آیا تو ہنگامہ شروع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے نوجوان نے اپنے ہتھیار سے گولی چلائی۔ تاہم ایم پی ابھیشیک نے شوٹنگ کے واقعہ کے باوجود رابندر بھون میں اپنا پروگرام مکمل کیا۔Shootout TMC MP Abhishek Banerjee Meeting Spot In Diamond Harbour In West Bengal