ETV Bharat / state

SFI Assembly Gherao Abhijan ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار سمیت متعدد رہنما گرفتار - سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی

دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی طبا تنظیم ایس ایف آئی کی جانب سے مغربی بنگال اسمبلی گھراو مہم کے دوران ضلع ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار سمیت متعدد رہنما گرفتار کرلئے گئے۔

ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار سمیت متعدد رہنما گرفتار

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 6:26 PM IST

ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار سمیت متعدد رہنما گرفتار

کولکاتا:مغربی بنگال کی سی پی آئی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی کی جانب سے ایس ایس سی اسکام سمیت مختلف بدعنوانی کے معاملات ،یکے بعد دیگر اسکولوں کے بند کئے جانے اور کالجوں میں طلبا یونین کے انتخابات میں تاخیر کے خلاف ریاستی اسمبلی گھراو مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایس ایف آئی کے سینکڑوں حامی سیالدہ میں اسمبلی گھراو مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے اکھٹا ہوئےتھے۔ لیکن کولکاتا پولیس نے ایس ایف آئی کے مقصد کو ناکام بناتے ہوئے تنظیم کے متعدد رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

کولکاتا ضلع ایس ایف آئی کے جنرل سیکریٹری عاطف نثار نے گرفتاری کے دوران کہاکہ کولکاتا پولیس ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ہم نے پر امن طریقے سے مغربی بنگال اسمبلی گھراو کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پولیس نے مداخلت کرکے حالات بگاڑ دی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ایس ایف آئی کے حامیوں پر طاقت کا استعمال کیا اور انہیں زبردستی وین میں ڈالا ۔پولیس طاقت کی بدولت ہماری مہم کو ناکام نہیں بنا سکتی ہے۔ہم اپنی مہم کو جاری رکھے گے کیونکہ ہم بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AIDSO And TMCP Clash In NBU شمالی بنگال یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے مابین جھڑپ، متعدد طلبا زخمی

ان کا کہنا ہے کہ پولیس ہمیں کس بنیاد پر احتجاج کرنے سے روکتی ہے۔ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ہم صرف اور صرف پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ترنمول کانگریس کی حکومت کے دور میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ایس ایف آئی کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملتی ہے مگر بی جے پی کو اس کے لئے اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.