ETV Bharat / state

پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ - ضلع مالدہ

مالدہ ضلع کے رتوا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے کے بعد پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس دوران پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 9:17 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:04 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے رتوا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی ٹیم پر حملہ کردیا ۔ باشندوں نے پولیس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی ۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے آر ایف سی کی مدد لینی پڑی۔

پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ

پولیس کا کہنا ہے کہ رتوا علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی ۔ مقامی بشندوں نے خستہ حال سڑک کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران پولیس کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی ۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پہلے آنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔ فا ئرنگ بھی کی گئی ۔ لوگوں کے درمیان افراتفری مچنے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران لوگوں کو زبردستی سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ لوگوں نے جب اس کی مخالفت کی تو ان پر لاٹھی چار کیا گیا۔ پولیس نے مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.