ETV Bharat / state

آر ایس پی امیدوارکی کورونا سے موت ہوگئی - انتخابی شیڈول

مغربی بنگال میں کورونا وبا نے ایک اور امیدوار کی جان لے لی ہے۔ مرشد آباد ضلع کےجنگی پور اسمبلی حلقہ سے آر ایس پی امیدوار پردیپ نندی کا جمعہ کی شام کو انتقال ہوگیا۔

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 9:57 AM IST

بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرشدآباد جنگی پور سے آر ایس پی کے امیدوار کی موت ہوگئی.

مغربی بنگال میں کورونا وبا نے ایک اور امیدوار کی جان لے لی ہے۔ مرشد آباد ضلع کےجنگی پور اسمبلی حلقہ سے آر ایس پی امیدوار پردیپ نندی کا جمعہ کی شام کو انتقال ہوگیا۔

کچھ دن قبل وہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے اور انہیں مرشد آباد کے مدر ہاؤس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ایک دن پہلے ہی مرشد آباد کے شمشیر گنج اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کا انتقال ہوگیا تھا۔ پردیپ کی موت کے ساتھ ہی ، ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مرنے والے امیدواروں کی تعداد محض دو دن میں دو گنی ہوگئی ہے۔ بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔آج یومیہ 6,910کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔بنگال میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 643795تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلتے ہوئے دائرہ کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں کوئی تبدیلی کرنے سے انکار کردیا ہے۔تاہم الیکشن کمیشن نے شام 6بجے سے صبح 10بجے تک انتخابی مہم چلانے پر پابندی عاید کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.