ETV Bharat / state

سیاست کے نام پر مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک - tmc leader controversial statement

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول حامیوں کو ہی سو روزہ روزگار منصوبے کے تحت کام ملے گا.

سیاست کے نام پر مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 10:56 AM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول حامیوں کو ہی سو روزہ روزگار منصوبے کے تحت کام ملے گا۔

بھانگوڑ کے بھاگول پنچایت کے پردھان اور ترنمول کانگریس کے رہنما مدثر حسین نے پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سو روزہ روزگار منصوبے کو لے کر متنازع بیان دیا تھا۔

حکمراں جماعت کے رہنما مدثر حسین نے سابق رکن اسمبلی عرب الاسلام کی موجودگی میں کہا کہ ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے والوں کو ہی سو روزہ روزگار منصوبے کے تحت کام ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی حمایت کرنے والے لوگ جب تک ترنمول کانگریس کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے اس وقت تک انہیں کام نہیں دیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما مدثر حسین کے متنازع بیان کے منظر عام پر آنے کے بعد دوسری سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے پُرزور مذمت کی۔

بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی بنیاد پر کسی بھی مزدور کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما مدثر حسین اور عرب الاسلام کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ بھانگوڑ میں رہنے والے تمام لوگوں کو سو روزہ روزگار منصوبے کے تحت کام ملے گا۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے تحریک چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.