ETV Bharat / state

پولیس نے کمسن لڑکی کی شادی رکوائی - خصوصی چھاپہ ماری کارروا ئی

جنوبی 24 پرگنہ کے سونارپور تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کمسن لڑکی کی شادی رکوا دی۔

پولیس نے کمسن لڑکی کی شادی رکوائی
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 6:41 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے سونار پورتھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی چھاپہ ماری کارروا ئی کرتے ہوئے ایک نابالغہ لڑکی کی شادی رکوادی۔

پولیس نے شادی روکوانے کے بعد لڑکی سے پوچھ گچھ کی۔ اس کیس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک نابالغہ کی زبردستی شادی کروائی جارہی ہے۔ اس اطلاع کی بنیادپر پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے بیچ میں شادی روکوادی۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں لڑکی سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ گھروالوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد گھروالوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ گھروالوں کو اس کی طرح کی حرکت دوبارہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

لڑکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھروالوں نے شادی کے لیے دباوٗ نہیں ڈالا تھا۔ لیکن میں شادی کرنا نہیں چاہتی تھی۔

لڑکی نے مزید کہا کہ میں ابھی پڑھا ئی لکھا ئی کرنا چاہتی ہوں ۔شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا اس کے بارے میں فی الحال واضح طور پر کچھ کہہ نہیں جا سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.