ETV Bharat / state

Mamata On Recruitment Drive کسی بھی محکمہ میں تقرری سے قبل اجازت لینا لازمی ہوگا

ممتا بنرجی نے تمام محکموں کے وزراء کو ہدایت دی ہے کہ بغیر اجازت کے کوئی بھی تقرری نہیں کی جا سکتی ہے، چاہے وہ مستقل ہو یا عارضی، حکومتی اصولوں کے مطابق ہی تقرری کی جائے گی۔ چند روز قبل وزیر اعلیٰ نے تعلیمی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت میں ہوں گے تو کام میں غلطیاں کریں گے۔ کیونکہ نچلی منزل سے کوئی چوری کرتا ہے اور اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے اور چور کو پکڑنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہوتی ہے۔ CM Mamata On Recruitment Drive

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 7:57 PM IST

کولکاتا: اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں حکومت کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کی جائزہ میٹنگ میں تقرری کے سلسلے میں تمام وزراء کو سخت ہدایات دی ہیں۔ ممتا بنرجی نے تمام محکموں کے وزراء کو ہدایت دی ہے کہ بغیر اجازت کے کوئی بھی تقرریاں نہیں کی جا سکتی ہیں، چاہے وہ مستقل ہو یا عارضی، حکومتی اصولوں کے مطابق ہی کارروائی کی جائے گی۔CM Mamata On Recruitment Drive

وزیر اعلیٰ نے خاص طور پر وزیر تعلیم برتیا بوس کو خبردار کیا کیونکہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے سب سے زیادہ الزامات سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی تقرری سے قبل ہر محکمے کی مخصوص کمیٹی سے اجازت لی جائے۔

ایس ایس سی، ٹی ای ٹی سمیت مختلف بھرتی بدعنوانی کے معاملات کی وجہ سے ریاستی حکومت پہلے ہی کافی دباؤ میں ہے۔ محکمہ تعلیم کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں میں بے ضابطگی کے الزام پر عدالت میں مقدمہ دائر کیاگیا ہے۔ سابق وزیر پارتھو چٹرجی کو بھرتی میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھرتیوں میں بدعنوانی سے متعلق ایک کے بعد ایک معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم سے ریاستی حکومت کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔

اس صورتحال میں وزیر اعلیٰ کا یہ حکم کافی اہمیت کا حامل ہے۔ چند روز قبل وزیر اعلیٰ نے تعلیمی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت میں ہوں گے تو کام میں غلطیاں کریں گے۔ کیونکہ نچلی منزل سے کوئی چوری کرتا ہے اور اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے۔ اور چور کو پکڑنے کی بھی ہماری ہی ذمہ داری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Durga Puja Utsav: ممتا بنرجی آج درگا پوجا اتسو کا افتتاح کریں گی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.