ETV Bharat / state

تمباکو پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم

کولکاتا اور اس کے اطراف میں تمباکو، نیکوٹن، گٹکا اور پان مسالے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو عام و خاص نے خیر مقدم کیا ہے ۔

author img

By

Published : Nov 4, 2019, 2:50 PM IST

تمباکوپر پابندی کے فیصلے کا خرمقدم

مغربی بنگال میں ہاوڑا کے معروف نارائنا سپر اسپیشِیلٹی اسپتال کے کینسر سرجن ڈاکٹر سورو دتہ نے ریاست میں ایک سال کی مدت کے لیے تمباکو، نیکوٹِن، گٹکا اور پان مسالے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ڈاکٹردتہ نے اس فیصلے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا یہ فیصلہ اچھا ہے ۔اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے ۔لئکن اس کانوٹیفکیشن ہی کافی نہیں ہے بلکہ ہم اس پر سختی سے عمل درآمد چاہتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ ریاستی حکومت نے 25 اکتوبرسے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھاجس میں سات نومبر سے ایک سال کی مدت تک ریاست میں گٹکا ، پان مسالہ اور نیکوٹن سے پاک اشیاءپر پابندی ہے۔ یہ حکم سات نومبر سے نافذ ہوجائے گا۔

مغربی بنگال حکومت کے محکمہ اشیائے خوردنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے اور اس کے تحت سات نومبر سے ریاست میں گٹکا، پان مسالہ کے بنانے،ذخیرہ اندوزی، تقسیم اور فروخت پر پابندی عائد کی ہے۔

غور طلب ہے کہ راجستھان نے رواں برس گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پرریاست میں تمباکو، نیکوٹن، میگنی شیم، کاربونیٹ اور مِنرل آئل والی اشیا پر پابندی لگا دی ہے۔

بہار میں بھی پان مسالہ کے 15 برانڈوں کی فروخت، بنانے،ذخیرہ اندوزی اور تقسیم پر پابندی ہے۔ ان اشیاء میں میگنیشیم کاربونیٹ کے پائے جانے کی تصدیق ہوجانے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا۔

اتراکھنڈ حکومت نے بھی ماہ تمباکو اور نیکوٹِن سے ملےہوئے گٹکوں اور پان مسالہ کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.