ETV Bharat / state

Law and Order of West Bengal: دوسرے لوگوں کو مغربی بنگال کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں - وزیر فرہاد حکیم

سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسروں سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں. بیرونی لوگوں کو مغربی بنگال کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے. Outsiders have no right to question the law and order of West Bengal

15022844
15022844
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 8:45 AM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ ڈیڑھ دو مہینوں کے دوران خون خرابہ اور خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافے نے ریاستی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے. ریاست کے بیشتر اضلاع میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کی کوشش کم اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ زیادہ ہونے لگی ہے. اسی درمیان سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسروں سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں. بیرونی لوگوں کو مغربی بنگال کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے.

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں بنگال میں ہونے والے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے. اس ناپاک کوشش میں کون کون ملوث ہے ہمیں اچھی طرح معلوم ہے. ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی سیکیورٹی انتظامات پر تنقید کرنے کے بجائے اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دہلی اور راجستھان کی طرف ایک نظر ڈالنے ضرورت ہے. انہیں پتہ چل جائے گا.

دوسرے لوگوں کو مغربی بنگال کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کے مطابق جہاں تک گورنر جگدیپ دھنکر کے بیان کا معاملہ ہے تو ان کے بارے کیا کہا جا سکتا ہے. وہ اپنی مرضی کچھ بھی کہہ سکتے ہیں. مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق مغربی بنگال میں خواتین ملک کی دوسری ریاستوں کے معاملے میں زیادہ محفوظ ہیں. بنگال کے عوام کی نظروں میں گورنر کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.