ETV Bharat / state

این آر ایس اسپتال میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی موت - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا کے این آر ایس اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کی موت ہوگئی ہے۔

این آر ایس اسپتال میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی موت

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 11:00 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے این آر ایس اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کی آج موت ہوگئی ہے۔ اسے بخار سمیت کورونا وائرس کی مختلف علامتیں تھیں۔ خون کا نمونہ کورونا کے ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔

این آر ایس اسپتال میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی موت
این آر ایس اسپتال میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی موت

تاہم رپورٹ آنے سے پہلے ہی خاتون کی موت ہوگئی۔ اتوار کے روز نمونے بھیجے گئے تھے۔رپورٹ آنے تک لاش رشتہ داروں کے حوالے نہیں کی جائے گی۔

اگر رپورٹ مثبت آتی ہے تو اس کی آخری رسومات کیلئے لاش کو سپرد نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ خاتون سے رابطہ میں آنے والوں کو بھی قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔

بنگال میں اب تک 22 افراد کورونا وائرس سےمتاثر ہوئے ہیں۔ دو افراد ہلاک ہوگئے۔ایک مریض کی آج ہی نارتھ بنگال کالج و اسپتال میں موت ہوگئی ہے ۔

خاتون کو گزشتہ دنوں بخارکی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کالمپونگ کی رہنے والی خاتون گزشتہ ہفتے چنئی سے واپس آئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.