کولکاتا: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت میں قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے کھجوری بم دھماکے سے متعلق چارج شیٹ پیش کی۔ قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی چارج شیٹ میں ترنمول کانگریس کے پنچایت پردھان سمر شنکر منڈل، رتن پرمانک اور کنکن کرن کے علاوہ دو دیگر لوگوں کے نام بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال کے اپریل میں مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں میونسپلٹیوں کے انتخابات کرائے گئے تھے۔ اسی دوران کھجوری میں بلدیاتی انتخابات سے چند روز قبل ایک مکان میں بم پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ این آئی اے کو اس معاملے کی تفتیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس واقعے کے تین مہینوں کے اندر اندر این آئی اے کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 250 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں میونسپلٹی انتخابات سے قبل جنوری مہینے میں کھجوری میں واقع ایک مکان بم بنانے کے دودان دھماکہ ہوا تھا۔ پہلے مغربی بنگال پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی تھی لیکن بعد میں این آئی اے کو جانچ کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ED Raids TMC Minister Partha Residence: پارتھو چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ