ETV Bharat / state

میڈیا اپنی اوقات سے زیادہ جھوٹ بولنے لگا ہے: ممتا بنرجی

وزیراعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر میڈیا کمپنیوں پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نکتہ چینی کی۔

mamata banerjee criticizes media houses for support bjp
میڈیا اپنی اوقات سے زیادہ جھوٹ بولنے لگا ہے: ممتا بنرجی
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 4:27 PM IST

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے ہگٹا باڑی کے فٹبال میدان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے گودی میڈیا کے خلاف اپنی بھڑاس نکالی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ایک گروپ نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تمام ناکامیوں اور غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی سے وفاداری نبھانے کی کوشش میں وہ (میڈیا کمپنیاں) اپنی اوقات سے بڑھ کر جھوٹ بولنے لگی ہیں۔ ان کمپنیوں کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے ہی نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کے لوگ گمراہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ عوام اور سچائی کے درمیان میڈیا کمپنیاں دیوار بن کر کھڑی ہو گئی ہیں۔

mamata banerjee criticizes media houses for support bjp
میڈیا اپنی اوقات سے زیادہ جھوٹ بولنے لگا ہے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب امت شاہ کے کہنے پر ہو رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ میڈیا کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند دنوں قبل ایک کمپنی کی جانب سے سروے رپورٹ آئی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ترنمول کانگریس کو 205 سے 211 سیٹز ملیں گی اور بی جے پی کو 45 سے 50 سیٹز ملنے کا امکان ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے مطابق اس سروے رپورٹ پر بی جے پی کے امت شاہ سمیت دیگر بی جے پی کے رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کمپنی کے مالک کو ایسی پھٹکار لگائی کہ انہوں نے اپنی سروے رپورٹ تک بدل دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا والے تھوڑا سر اٹھا کر چلنا سیکھیں، مستقبل میں کام آئے گا، کیونکہ ہر دن ایک جیسا نہیں رہتا ہے۔

مزید پڑھیے: بی جے پی کے رہنما ماؤنوازوں سے بھی زیادہ خطرناک: ممتا بنرجی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک سروے رپورٹ منظرعام پر آئی جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ڈیڑھ سو اور بی جے پی کو سو سے زائد سیٹز دکھائی گئی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے دباؤ میں آ کر سروے رپورٹ منظرعام پر لانے والے کو یہ پتہ نہیں ہے کہ ان کی سروے رپورٹ سے چار گنا زیادہ سیٹز ہمیں ملنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کے سامنے انگریزوں کو جب ہار ماننی پڑی تھی تو عام لوگوں کو گمراہ کرنے والے کیا چیز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.