ETV Bharat / state

موہن بگان کو آئی ایس ایل میں شکست کا سامنا - انڈین سپر لیگ

Kerala Blasters Win In ISL کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے آئی ایس ایل میں موہن باگان سپر جائنٹ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک صفر سے شکست دی۔اس جیت کے ساتھ ہی کیرالہ بلاسٹرس نے 12 میچوں میں 26 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔

موہن بگان کو آئی ایس ایل میں شکست کا سامنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 8:23 PM IST

کولکاتا:انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پوائنٹ ٹیبل میں اتار چڑھاو کا بھی سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال کے دارالحکومت سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں موہن بگان سپر جائنٹ کا کیرالہ بلاسٹرس سے مقابلہ ہوا-

مہمان ٹیم کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے موہن بگان سپر جائنٹ (ایم بی ایس جی) کو دلچسپ میچ میں 1-0 سے شکست دے کر انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں پہلی بار جیت حاصل کی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

کھیل کے آغاز میں کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کے ڈیمیٹریوس دیامانتاکوس نے نویں منٹ میں موہن بگان سپر جائنٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن دونوں ٹیمیں کامیاب نہ ہو سکیں۔موہن باگان سپر جائنٹ کے ہیڈ کوچ جوان فیرینڈو نے اس شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کی وجہ سے ٹیم کو اس شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:معطل شدہ ڈبلیو ایف آئی کے معاملات چلانے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

آئی ایس ایل کے ٹیبل میں کیرالہ بلاسٹرس 12 میچوں میں 26 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ ایگ سی گوا،اڈیشہ ایف سی اور ممبئی سٹی ایف سی بالترتیب دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن ہر ہے۔موہن باگان سپر جائنٹ 19 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.