ریاست مغربی بنگال کے ہمیر پور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راشن کارڈ ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے۔
راشن نہ ملنے پر لوگ ہنگامہ کرنے لگے اور حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں کو سمجھانے پہنچے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) سائمن بنرجی کو بھی لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ انہوں نے ناراض لوگوں کو سمجھانے کی پوری کوشش کی۔
لیکن بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر سائمون بنرجی پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو سمجھانے کے دوران اپنا آپا کھو دیا اور لوگوں سے پوچھنے لگے کہ' کیا وہ ان کی کڈنی لینا چاہتے ہیں۔'
اس معاملے پر ایس ڈی او مہابیندر دیب ناتھ نے کہا ہے کہ 'اگر کسی نے بی ڈی او کی شکایت کی تو بی ڈی او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔'