ETV Bharat / state

I-League 2021-22: محمڈن اسپورٹنگ ٹیم خطاب جیتنے کےلیے کوشاں - محمڈن اسپورٹنگ ٹیم کا شاندار مظاہرہ

محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کا کلب( محمڈن اسپورٹنگ) آئی لیگ 22-2021 خطاب جیت کر نئی تاریخ رقم کرے گا-Muhammadan Sporting's Excellent Performance in the I-League Championship

محمڈن اسپورٹنگ
محمڈن اسپورٹنگ
author img

By

Published : May 12, 2022, 7:54 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب پہلی مرتبہ بھارت کے سب سے مشہور فٹبال ٹورنامنٹ آئی لیگ خطاب جیتنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

آئندہ 14 مئی کو محمڈن اسپورٹنگ اور دفاعی چیمپئن گوکلم کیرالہ ایف سی کے درمیان آئی لیگ 22-2021 چمپئن شپ کا خطابی معرکہ ہونا ہے. دونوں ٹیمیں خطابی جنگ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔Muhammadan Sporting's Excellent Performance in the I-League Championship

محمڈن اسپورٹنگ


محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ اس مرتبہ ان کا کلب آئی لیگ 22-2021 خطاب جیت کر بھارتی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس مرتبہ بھارتی فٹبال کی تاریخ میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آئے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، اس کے لئے ہم پرعزم ہیں، کلب کے ہزاروں شیدائیوں کی دعا بھی ہمارے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور خطاب جیتنے کے لئے صرف ایک اور میچ یعنی اگلے مقابلے میں سابقہ کارکردگی کو دوہرانے کی ضرورت ہے،واضح رہے کہ آئی لیگ اس وقت آخری مرحلے میں ہے، آئندہ 14 مئی کو محمڈن اسپورٹنگ اور دفاعی چیمپئن گوکلم کیرالہ ایف سی کے درمیان آئی لیگ 22-2021 چمپئن شپ کا خطابی معرکہ ہونا ہے.

مزید پڑھیں:Danish Iqbal on Mohammedan Club: 'محمڈن اسپورٹنگ کی ترقی کے لئے حرام کا پیسہ استعمال نہیں کریں گے'


گوکلم کیرالہ ایف سی 17 میچ میں 40 پوائنٹ اور محمڈن اسپورٹنگ بھی اتنے ہی میچوں کے بعد 37 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان خطاب پر قبضے کی جنگ ہو گی. محمڈن اسپورٹنگ کو تاریخ رقم کرنے کے لئے فائنل میں میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی جبکہ گوکلم کیرالہ ایف سی کو خطاب کا دفاع کرنے کے لئے شکست سے بچنے کی ضرورت ہے

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.