ETV Bharat / state

وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کی ممتا بنرجی سے گفتگو

وزیراعظم نریندر مودی کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیرخارجہ نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے فون پر بات چیت کرکے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایا ۔

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:03 PM IST

وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کی ممتا بنرجی سے گفتگو
وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کی ممتا بنرجی سے گفتگو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے فون پر بات چیت کرکے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاست دونوں مل کر اس بیماری کا مقابلہ کریں گے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان دس منٹوں تک گفتگو ہوئی ہے ۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما جنہیں ممتا بنرجی اور وزیر اعظم کے درمیان ہوئی گفتگو کا علم ہے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے وزیر اعظم سے کہا کہ وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار کا 5 فیصد موجودہ 3 فیصد کی بجائے قرض لینے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

انہوں نےکہا کہ اگرچہ وزیر اعظم نے کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ لیکن وبا ء کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کی مدد کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔

وزیراعظم کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ممتا بنرجی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئے مرکزی فورسیز فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مرکزی حکومت نے ہر ریاست کے لئے ایک کابینی وزیرکو ذمہ داری دی ہے کہ وہ ریاست کے رابطےمیں رہیں ۔

مغربی بنگال کے امور کو دیکھنے کی ذمہ داری مرکزی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کودی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کابینہ میں شامل ایک سینئر وزیر کے مطابق جے شنکر نے حال ہی میں چند ضلع مجسٹریٹوں سے فون پر بات کی تھی۔

ممتا بنرجی نے گزشتہ جمعہ کے روز وزیر خارجہ سے کہا کہ انہیں ضلع انتظامیہ سے براہ راست بات چیت کرنے کے بجائےچیف سکریٹری سے بات کرنی چاہئے۔

بنگال میں اب تک کوویڈ 19 کے 17مریضوں کی شناخت ہوئی ہےجس میں ایک 57 سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ اور ایک اور مریض ، 66 سالہ شخص کو نجی اسپتال میںوینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔

ریاست صحت کے خدمات کے ڈائریکٹر اجے چکرورتی نے کہا ہے کہ بنگال میں کورونا وائرس کے ’کمیونٹی ٹرانسمیشن‘ کا کوئی واقعہ جمعہ کے روز تک ریکارڈ نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.