ETV Bharat / state

کولکاتا: ہائر سیکنڈری کے طلبہ کا احتجاج، سڑک کی ناکہ بندی - students block road after result

جنوبی 24 پرگنہ کے بسنتی تھانہ علاقے میں ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام رہنے والے طلبہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی۔

ہائر سیکنڈری کے طالبات کا احتجاج، سڑک کی ناکہ بندی

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 2:12 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے ثانوی اور ہائر سیکنڈری امتحانات کرائے بغیر سابقہ ریکارڈ کی بنیاد پر طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثانوی اور ہائر سیکنڈری بورڈ کی جانب سے نتائج کے اعلان کئے گئے لیکن ثانوی امتحانات کے سو فیصد نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ ہائر سیکنڈری امتحانات میں بیشتر طلبہ ناکام ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں ہائر سیکنڈری کے طلبہ کی جانب سے مغربی بنگال ہائر سیکنڈری بورڈ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

اسی درمیان مسلم اکثریتی ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے بسنتی تھانہ علاقے میں ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام رہنے والے طلبہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی بی جے پی کے خلاف مضبوط اتحاد قائم کرسکتی ہیں: ابو طاہر خان

جنوبی 24 پرگنہ کے بسنتی ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ یہاں کے بسنتی ہائی ایچ ایس اسکول کے کل 145 لڑکے اور لڑکیوں نے ہائر سیکنڈری امتحانات دئیے تھے جن میں سے صرف 40 طالبات پاس ہوئے جبکہ 105 طالبات کو ناکامی ملی۔

طالبات کا کہنا ہے کہ 'ثانوی میں بغیر امتحان لئے تمام طالبات کو پاس کیا جا سکتا ہے تو ہائر سیکنڈری میں کیوں نہیں اسکول انتظامیہ کو اس سلسلے میں وضاحت کرنی پڑے گی۔ بسنتی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑی۔ طالبات کو سڑک سے ہٹا کر آمدورفت دوبارہ بحال کرائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.