ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 7:18 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کل سے یعنی 15 نومبر سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے والی ہیں۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نئی گائیڈ لائن کے تحت طالبات پر اسکول آنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔

مغربی بنگال:تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے دوبارہ بحال؟

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں مہینوں بعد تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہونے والی ہیں۔ اس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کی لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ اس کے بعد ہی ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائن بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت طالبات پر حالات مکمل طور پر بہتری تک اسکول آنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ ریاستی محکمہ تعلیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے 15 نومبر سے ریاست بھر میں اسکولوں اور اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کے لئے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ: شیخ ذوالفقار علی

ریاست کے تمام اضلاع میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی تیاریوں کو پختہ اور یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

غورطلب ہے کہ رواں سال کے مئی کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر ریاست میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.