مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی رفتار سست پڑنے کی وجہ سے نئے مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی آنے لگی ہے۔ اس بیماری کے سبب ریاست میں ابھی تک ساڑھے آٹھ ہزار اموات ہوئی ہیںجس میں ڈاکٹروں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع جواہر لعل نہرو ہسپتال میں زیر علاج سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر سریرنجن ہلدار کی موت ہو گئی وہ 80 برس کے تھے۔ گزشتہ کئی ماہ وہ علیل تھے۔
رواں ماہ کے اوائل میں سابق رکن پارلیمان کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور علاج کے دوران وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ 15 دنوں کے علاج کے بعد وہ کچھ روز قبل صحتیاب ہوگے تھے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے چار دنوں بعد ہی ان کی موت ہو گئی۔
ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فارم کے صدر نے ڈاکٹر سریرنجن ہلدار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سریرنجن ہلدار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ڈاکٹر بھی تھے۔