ETV Bharat / state

ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، کام پر لوٹنے کی اپیل

این آر ایس کے جونیئر ڈاکٹرز اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ایک ہفتے سے جاری بحران کے سلسلے میں ہوئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

doctors
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 4:08 PM IST

این آر ایس کے جونیئر ڈاکٹرز کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کے بعد این آر ایس اسپتال میں جونیئر ڈاکٹرز کی طرف سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں جونیئر ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے ڈاکٹرز کے تمام مطالبات منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک شعبہ صحت کی بہتری کے لیے تھی۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، کام پر لوٹنے کی اپیل

ساتھ ہی انہوں نے ان دنوں عوام کو جو پریشانیاں ہوئیں، اس کے لیے معافی مانگی اور کہا کہ ڈاکٹرز پر حملے قطعی برداشت نہیں کیے جائیں گے بلکہ کسی بھی پیشے میں اس طرح کی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔ ہم اس طرح کے تشدد کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ آج سے ہم اپنے کام پر لوٹ رہے ہیں۔ کل سے تمام شعبوں میں معمول کے مطابق خدمات شروع کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری باتیں سنیں اور ہمارے خدشات کو دور کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔'

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارے خلاف متعلقہ حکام سے شکایت کرنے کی آزادی ہے۔ اسپتالوں میں شکایت درج کرانے والے سیل کی ہم حمایت کرتے ہیں لیکن تشدد ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ نے تین روز کا وقت مانگا ہے۔ ہم اس دوران حکومت کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر نظر رکھیں گے کہ ہمارے مطالبات پورے ہوتے ہیں یا نہیں۔ ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ ایسا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہم وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مطالبات قبول کرتے ہوئے ہمارے ساتھی پریباہ مکھرجی کی عیادت کی۔'

انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تحریک میں ان کا ساتھ دیا۔

Intro:مغربی بنگال کے سرکاری اسپتالوں میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال بالآخر اختتام کو پہنچی آج این آر ایس کے جونیئر ڈاکٹروں اور وزیر اعلیٰ مغربی بنگال کے درمیان این آر ایس اسپتال میں ایک ہفتے سے جاری بحران کے سلسلے میں ہوئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا.

Body:این آر ایس کے جونیئر ڈاکٹروں کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کے بعد این آر ایس اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں کی طرف سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں جونیئر ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے ڈاکٹروں کے تمام مطالبات منظور کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک شعبہ صحت کی بہتری کے لئے تھی انہوں نے ان دونوں میں عوام کو جو پریشانیاں ہوئیں اس کے لئے معافی مانگی اور کہا کہ ڈاکٹروں پر حملے قطعی برداشت نہیں کئے جائیں گے بلکہ کسی بھی پیشے میں اس طرح کی حرکتیں نا قابل برداشت ہیں ہم اس طرح کے تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں آج سے ہم اپنے کام پر لوٹ رہے ہیں آئندہ کل سے تمام شعبوں میں معمول کے مطابق خدمات شروع کر دی جائیں گی وزیر اعلیٰ کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری باتیں سنی ہمارے خدشات کو دور کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارے خلاف متعلقہ حکام سے شکایت کرنے کی آزادی ہے اسپتالوں میں شکایت درج کرانے والے سیل کی ہم حمایت کرتے ہیں لیکن تشدد جو ہم ہر ہرگز برداشت نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ نے تین دنوں کا وقت مانگا ہے ہم اس دوران حکومت کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر نظر رکھیں گے اور ہمارے مطالبات پورے ہوتے ہیں یا نہیں ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ ایسا ہی ہوگا اس کے علاوہ ہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ قبول کرتے ہو ئے ہمارے ساتھی پریباہ مکھرجی کی عیادت کرنے پہنچی انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تحریک میں ان کا ساتھ دیا.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.