ETV Bharat / state

Dead Snake Found In Mid Day Meal مڈڈے میل میں سانپ برآمد ہونے کے بعد بچے بیمار - کئی اسکولی بچوں کو مڈ ڈے میل

بیر بھوم ضلع میں کئی اسکولی بچوں کو مڈ ڈے میل کھانا کھانے کے بعد بیمار ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ان کے کھانے میں ایک سانپ پایا گیا تھا۔ Dead Snake Found In Mid Day Meal

مڈڈے میل میں سانپ برآمد ہونے کے بعد بچے بیمار

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 1:13 PM IST

بیر بھوم، کولکاتا: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں کئی اسکولی بچوں کو مڈ ڈے میل کھانا کھانے کے بعد بیمار ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر ان کے کھانا میں ایک سانپ پایا گیا تھا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے میوریشور بلاک میں ایک پرائمری اسکول کے تقریباً 30 طلباء پیر کے روز مڈ ڈے میل میں دیا گیا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔ کھانا تیار کرنے والے ایک اسکول کے عملے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے کنٹینر میں سے ایک میں سانپ ملا تھا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں بچوں کو رامپور ہاٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال لے جانا پڑا کیونکہ انہیں الٹیاں ہونے لگیں تھی۔

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر دیپنجن جانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کئی گاؤں والوں سے مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں کے بیمار ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مسٹر جانا نے کہاکہ میں نے پرائمری اسکولوں کے ڈسٹرکٹ انسپکٹر کو مطلع کر دیا ہے جو اسکول کا دورہ کریں گے۔اہلکار نے کہا کہ ایک کو چھوڑ کر تمام بچوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خطرے سے باہر ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سرپرستوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا گھیراؤ کیا اور ان کی دو پہیہ گاڑی کی توڑ پھوڑ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Chicken and Fruit in Mid Day Meal مڈے ڈے میل میں مرغی کے گوشت دینے پر سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.