کولکاتا:مغربی بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر سی پی آئی ایم کے جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں بک اسٹال لگائے جاتے ہیں۔2011 میں لفٹ فرنٹ کی سالہ دور حکومت کے خاتمے کے چند عرصے کے لئے اس پر بریک لگ گیا تھا۔CPIM Condenms Attack On Book Stalls In Different Several In WEst Bengal
اس مرتبہ بھی درگا پوجا کے موقع پر ریاست کے تمام اضلاع میں سی پی آئی ایم کی جانب سے بک اسٹال لگائے گئے ۔لیکن بدقسمتی سے ریاست کے تمام اضلاع میں سی پی آئی ایم کے بک اسٹال پر نامعلوم شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی۔
شرپسندوں نے نا صرف بک اسٹال میں توڑ پھوڑ کی بلکہ کتابیں بھی جلانے کی کوشش کی۔لیکن اس پورے معاملے میں ایک مثبت پہلو بھی سامنے آیا جو لوگوں کی کھل کر حمایت تھی۔کولکاتا،کوچ بہار،ندیا اور جنوبی 24 پرگنہ میں سی پی آئی ایم کے بک اسٹال پر حملے ہوئے۔ان اضلاع میں سی پی آئی ایم کے کارکنان سے زیادہ عام لوگوں نے بک اسٹال پر حملے کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Dubai New Hindu Temple دبئی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ کولکاتا سے ندیا اور ندیا س دین ہاٹا تک سی پی آئی ایم کے بک اسٹال پر حملے ہوئے ہیں۔ہم نے صرف اس کی مذمت کی لیکن عام لوگ اس غنڈہ گردی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے۔یہ ہماری جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی حمایت ہی ہماری لئے کافی ہے۔ہم عام لوگوں کی مدد سے بدعنوانی میں مبتلا حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔CPIM Condenms Attack On Book Stalls In Different Several In WEst Bengal