ETV Bharat / state

بنگال کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے: ریاستی وزیر خزانہ - وزیر داخلہ امت شاہ

مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ پرریاستی حکومت کے خلاف لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

amit Mitra criticizes modi and amit shah
ریاستی وزیر خزانہ امت مترا کی پی ایم مودی اور امت شاہ پر تنقید
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 12:44 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر مغربی بنگال کی ترقی کے حوالے سے گمراہ کن افواہ پھیلانے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اقتدار میں آنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

پہلے یہ سب دوسری ریاستوں میں ہوتا تھا لیکن اب کولکاتا میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات کے دوران یہ سب چلتا ہے۔ لیکن انتخابات کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر خزانہ امت مترا نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر ریاستی حکومت کے خلاف جھوٹی افواہ پھیلانے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال سے متعلق جتنی باتیں کہیں وہ سب کی سب گمراہ کن ہیں۔ وہ باتیں جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے بھرپور ہیں۔

ریاستی وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ لوگ ذمہ دار عہدوں پر فائز ہیں۔ انہیں سچ بولنا چاہیے جس سے لوگوں تک مثبت پیغام پہنچ سکے۔ اس سے ریاست کی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔

امت مترا نے کہا کہ یہ ٹھکی چھپی بات نہیں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ملک کی معیشت کس حالت میں پہنچ چکی۔

'سچائی یہ ہے کہ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود ملکی معیشت میں اگلے پندرہ برسوں تک بہتری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ ایک سچائی ہے، اسے ہر بھارتی کو تسلیم کر لینا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ میں ایک ماہر اقتصادیات ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ ملکی معیشت کا کیا حال ہے۔ آنے والے دنوں میں ملکی معیشت کہاں تک جا سکتی ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ بنگال کی جی ڈی پی ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ یہ ایک سچائی ہے۔ اس یر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سوربھ گانگولی کی مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ سال 19_2020 میں ملکی جے ڈی پی 4.19 ہے جبکہ مغربی بنگال کی جی ڈی پی 7.25 ہے۔ لوگوں کو گمراہ کرنے سے نہیں چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.