نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2025 میں حج پر جانے کا ویٹنگ لسٹ میں انتظار کر رہے 3676 عازمین کو منظوری مل گئی ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب جاری سرکولر میں کہ مطابق مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس سے چھتیس گڑھ کے 136 سے 160 تک دہلی کے626 سے 790 تک گجرات کے 1724 سے 2207 تک کرناٹک کے 2075 سے 2310 تک کیرالا کے 1712 سے 2208 تک مدھیہ پردیش کے 906 سے 1136 تک مہاراشٹرا کے 3697 سے 4789 تک تامل ناڈو کے 1016 سے 1319 تک اور تلنگانہ کے 1632 سے 2288 تک کے عازمین کو حج کا موقع ملا ہے۔
ویٹنگ لسٹ میں منظور شدہ عازمین، حج اخراجات کی رقم 2,72,300 روپیہ (پہلی اور دوسری قسط) 23 جنوری 2025 تک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں پےِ ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے- جو ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سیودھا ایپ پر دستیاب ہے۔ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بیکنگ، یو پی آئی کے زریعے۔
ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کے بعد اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ 25 جنوری 2025 تک اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرا دیں۔ مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔