ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان: عالمی یومِ محفوظ انٹرنیٹ کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد - SAFER INTERNET DAY 2025

عالمی یومِ محفوظ انٹرنیٹ کے موقع پر شوپیان میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پیدا کی گئی۔

شوپیان: عالمی یومِ محفوظ انٹرنیٹ کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد
شوپیان: عالمی یومِ محفوظ انٹرنیٹ کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2025, 4:38 PM IST

شوپیان : عالمی یومِ محفوظ انٹرنیٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر شوپیان (این آئی سی) کے زیرِ اہتمام ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سائبر کرائم سے بچاؤ اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ اس تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر اشفاق احمد نے کی، جبکہ نیٹ ورک انجینئر ظفر احمد اور دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میونسپل کونسل شوپیان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اقبال اور سیکریٹری اسداللہ سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق احمد نے سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پرائیویسی کے تحفظ، ذاتی معلومات کی حفاظت اور سائبر فراڈ سے ہوشیار رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بینک کبھی بھی او ٹی پی یا حساس معلومات طلب نہیں کرتے، اس لیے عوام کو مشتبہ پیغامات اور کالز سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ۔شوپیان ریلوے لائن منصوبہ کے خلاف کسانوں کا زبردست احتجاج - FARMERS PROTEST IN PULWAMA

یہ آگاہی پروگرام لوگوں کو آن لائن سکیورٹی، دھوکہ دہی کو پہچاننے اور محفوظ انٹرنیٹ کے اصول اپنانے کی عملی معلومات فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہا اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.