ETV Bharat / state

کانگریس کے امیدوار محمد مختار جیت کے لئے پرامید

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کا آغاز ہو چکا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس حلقے میں قدآور رہنما فرہاد حکیم کا مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار سے مقابلہ ہوگا۔ جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کولکاتا سے کانگریس کے امیدوار محمد مختار کو اپنی جیت کا پورا یقین ہے۔

congress candidate mohd mukhtar election campaign in kolkata port assembly
کانگریس امیدوار محمد مختار جیت کے لئے پرامید
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 10:30 AM IST

کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے انتخابی مہم کے دوران گھر گھر پہنچ کر ووٹرز سے ملاقات کی۔ انتخابی مہم کے دوران مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر اور امیدوار محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی۔

اس دوران کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے کہا کہ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ کے ووٹرز کی حمایت اور محبت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہیں اور اسی بنیاد پر مجھے اپنی جیت کی پوری امید ہے۔ عوام ترنمول کانگریس سے اوب چکے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ کانگریس کی حمایت کررہے ہیں۔

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے کے لوگ گزشتہ دس برسوں سے ترقی اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی نے عام لوگوں کے لئے کچھ کیا بھی نہیں ہے۔ ان کی عدم دلچسپی کے سبب کولکاتا پورٹ اسمبلی کے لوگوں کا برا حال ہے۔

دیکھیں ویڈیو

محمد مختار کے مطابق ہماری جیت ہو گی۔ الیکشن جیتنے کے بعد کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں نکاشی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ابتر نکاشی نظام کے سبب مانسون میں نصف درجن لوگ اپنی جان گنواتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی دوسرے مرحلے کی پولنگ، سکیورٹی انتظامات سخت

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کا کانگریس کے امیدوار محمد مختار سے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ دونوں پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ دونوں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.