ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On Sagardighi Defeat: ساگر دیگھی اورتری پورہ میں شکست سے ممتا بنرجی مایوس - میگھالیہ کے لوگوں کا شکریہ ادا

ساگردیگھی میں کانگریس سے تقریباً 23,000 ووٹوں سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی شکست کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس اور بائیں محاذ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان لوگوں نے بی جے پی کے ساتھ غیر اخلاقی اتحاد کررکھا تھا۰ Mamata Banerjee On Sagardighi Defeat

ساگر دیگھی اورتری پورہ میں شکست سے ممتا بنرجی مایوس

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 8:06 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ میں میگھالیہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہم نے 6 مہینے پہلے آغاز کیا تھا۔ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔ اگلی بار ہمیں زیادہ کامیابی ملے گی۔ تریپورہ میں ہم مختلف کرسکتے تھے مگر کامیابی نہیں ملی۔

ساگردیگھی کے نتیجہ پر ممتا نے کہا کہ ہم ساگردیگھی میں ہار گئے ہیں۔ میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتی۔ جب انتخابات کی بات آتی ہے تو مائنس پلس ہوتا ہے۔ لیکن ایک غیر اخلاقی اتحاد ہوا ہے۔ میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ بی جے پی کے ووٹ کانگریس کو گئے ہیں، سی پی ایم-کانگریس اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اب بی جے پی کو بھی ووٹ مل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ادھیر چودھری کی تقریر دیکھی ہے۔ بائیں بازو سے کانگریس کو مدد ملی، بی جے پی نے کانگریس کی مدد کی۔ میں اب ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، سچ بولنے کے لئے۔ ہم نے ہمیشہ یہی کہا ہے۔ ممتا بنرجی کو ہرانے کے لیے بی جے پی کا سہارا لیا۔ سب نے کیا ہے۔ مذہبی پولرائزیشن، بی جے پی، ہمیشہ یہ کر رہی ہے، سی پی ایم کانگریس اب کر رہی ہے۔ لیکن یہ ہمارے لیے ایک سبق ہے۔ ہم کانگریس اور سی پی ایم کی بات نہیں سنیں گے۔ کیونکہ جو لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں، ہم ان کے ساتھ نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:Sagardighi By Election ساگر دیگھی ضمنی انتخابات، کانگریس کی جیت

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہاں ہم ایک سیٹ ہار گئے۔ لیکن ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے۔ میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی مذمت کرتی ہوں۔ ہم دوبارہ اسمبلی انتخابات کی طرح لڑیں گے۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھی ان کا اتحاد تھا۔ پھر انہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ اب انہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.