ETV Bharat / state

Mamata Banerjee ممتابنرجی کا دہلی چلو نعرہ، ہم بی جے پی کے خلاف لڑیں گے

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 8:18 PM IST

مرکزی حکومت کے خلاف کولکاتا شہر کے ریڈ روڈ پر دوروزہ دھرنے پر بیٹھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی چلو کا نعرہ دیا۔انہوں نے مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ڈی اے میں اضافے کو لے کر احتجاج کررہے سرکاری ملازمین کی آج بھی ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پیسے کو صرف سرکاری ملازمین پر کیوں لٹایا جائے۔

ممتابنرجی کا دہلی چلو نعرہ،ہم بی جے پی کے خلاف لڑیں گے

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے پاس تین صفحاتی فہرست ہے۔ میں نے تمام فائلیں ڈھونڈنے کو کہا۔ پیسے لینا، پنشن لینا اور چاہتے ہیں۔ اتنے مسائل کے باوجود میں نے ریاست میں 106 فیصد ڈی اے دیا ہے، چھٹے پے کمیشن کے تحت سرکاری ملازمین کو تنخواہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے دور حکومت میں سرکاری ملازمت نسل میں چلتی تھی۔ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کے خلاف بولنا جرم بن گیا ہے۔اگر آپ بی جے پی کے خلاف بولتے ہیں تو آپ کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

بی جے پی جاگیرداروں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ بنگال حکومت کاناطقہ بند کرنے کیلئے اب تک مرکزکی 160ٹیمیں آچکی ہیں۔ہر کوئی بدعنوان ہے، صرف بی جے پی سفید ہے۔ ممتا کا دعویٰ ہے کہ بنگال محرومی کا شکار ہے۔ ریاست کا سارا پیسہ روک لیا گیا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ریڈ روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 100دن کام کے پروجیکٹ کو روک لیا گیا ہے۔وفاقی ڈھانچہ ختم کیا جا رہا ہے۔ ہمارا ٹیکس لینا پیسے نہیں دینا۔ 63 نے پراجیکٹ کی رقم روک دی ہے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم سے 3 بار ملاقات کرچکی ہوں۔ بذات خود میں نے وزیراعظم سے فنڈ اجرا کی درخواست کی تھی۔ہمیں وہ نہیں دیا جا رہا جس کے ہم حقدار ہیں۔ میں نے وزراء کو بھیجے ہیں، میں نے خط دیے ہیں۔ بنگال کی الاٹمنٹ بند ہے۔ 2 سال اسی طرح گزر گئے۔ ایل آئی سی نے اڈانی کو فروخت کیا۔ ممتا نے مرکز ی حکومت پر الزام لگایا کہ ایک ایک کرکے ملک کی کمپنیاں چند لوگوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالے کی تحقیقات نہیں ہوسکی۔ تقریباً 50 لوگوں کا قتل کر دیا گیا۔ اگر یہ بنگال میں یہ ہوتا تو آج کیا ہوتا۔ ممتا بنرجی نے ریاستی وزیر ششی پانجا سے سی پی ایم کی بے قاعدگیوں کی فہرست دکھانے کی ہدایت دی۔ سی پی ایم کے دور میں لیڈروں کی بیویاں ٹیچر ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Sare Jahan Se Achha ممتا بنرجی کے دھرنا منچ پر ’سارے جہاں سے اچھا‘ کی گونج

ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں ہم نے کنیا شری کی شروعات کی ہے تواب ان لوگوں نے پی ایم شری کی شروعات کی ہے۔یہ کیا نام ہے۔بنگال میں بہت سے منصوبے روک دئیے گئے ہیں۔ اے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں کئی پروجیکٹوں کو روک دیا گیا ہے۔ تاہم بنگال میں زیادہ تر منصوبے بند ہو چکے ہیں۔ 63 منصوبے بند ہو چکے ہیں۔ الزام ممتا کا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.