ضلع کوچ بہار: مغربی بنگال میں ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد کامیاب طلباء و طالبات جشن منانے کے بعد کالجوں میں داخلے کی کوشش تیز کر دئیے ہیں۔ لیکن ہائر سیکنڈری امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء و طالبات اسکول انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے سڑکوں اتر آئے ہیں اور دوبارہ امتحانات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں. دھوپ گوڑی بلاک میں واقع گدتی ہائی سیکنڈری اسکول کے طالب علم روشن علی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد کھیتوں میں مزدوری کرکے گھر چلاتے ہیں۔ West Bengal HS Result 2022
روشن علی پڑھائی لکھائی میں کافی تیز ہیں۔ اسکول اور ٹیویشن کے اساتذہ اکثر روشن کے والد نعمت میاں کو بیٹے کو آگے پڑھانے کا مشورہ دیتے رہتے تھے۔ اساتذہ کے مشورے کے سبب نعمت اپنے بچے کی پڑھائی لکھائی میں کسی قسم کی کوئی کمی ہونے نہیں دی۔ روشن علی نے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے اسکول کے طالب علی ہیں جہاں تمام لڑکے اور لڑکیاں اساتذہ کی نظروں میں رہتے ہیں۔ اساتذہ ہمارے اوپر خاص توجہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کے تمام اساتذہ ہر ایک بچے سے شاندار کارکردگی کی امید کرتے ہیں بچوں نے بھی ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ بابا کے ساتھ کھیتوں میں مزدوری کرتا ہوں گھر مشکل سے چلتا ہے۔ جتنی کمائی ہوتی ہے اس کا کچھ حصہ میری پڑھائی لکھائی پر خرچ ہوتا ہے۔ لیکن وہ بھی کام کرنے لگے ہیں جس سے گھر کے حالات میں تھوڑی بہت بہتری ہوئی ہے۔
روشن علی نے کہا کہ وہ انگلش آنرس کرنا چاہتے ہیں۔ وہ پروفیسر بن کر غریب لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے اپنے گاؤں کا نام روشن کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Urdu Medium Topper Mohammad Bilal: اردو میڈیم میں سرفہرست آنے والے محمد بلال آئی اے ایس بننا چاہتے ہیں